عرفان اللہ مروت کی پی پی میں شمولیت پربختاوراورآصفہ کی شدید مخالفت

ذہنی بیمارشخص کو جیل میں سڑنا چاہیئے پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہونا چاہیئے، بختاور بھٹو زرداری کا ٹوئٹ


ویب ڈیسک February 25, 2017
ذہنی بیمارشخص کو جیل میں سڑنا چاہیئے پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہونا چاہیئے، بختاور بھٹو زرداری کا ٹوئٹ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بختاوراورآصفہ بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری کے فیصلے کے خلاف کھڑی ہوگئیں اوردونوں بہنوں نے عرفان اللہ مروت کو پارٹی میں شامل کئے جانے کی شدید مخالفت کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہنے والے عرفان اللہ مروت نے گزشتہ روز آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا جس پر بختاوراورآصف بھٹو زرداری نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں بختاوربھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ذہنی بیمارشخص کو جیل میں سڑنا چاہیئے اور ایسے شخص کو پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہونا چاہیئے۔ بختاور کا کہنا تھا کہ ایسی جماعت جس کی قیادت ایک خاتون نے کی وہ ایسے افراد کو برداشت نہیں کرسکتی۔



آصفہ بھٹو زرداری نے عرفان اللہ مروت کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ خواتین کی عزت کرنا پیپلزپارٹی کی بنیادری روایت ہے اس لئے عرفان اللہ مروت کو پارٹی میں نہیں ہونا چاہیئے کیوں کہ ان کے غیرقانونی اور گھناؤنے اقدامات قابل مذمت ہیں۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں