کراچی میں کومبنگ آپریشن کے دوران غیرملکی باشندوں سمیت 60 مشتبہ افراد گرفتار
ملیر سے گرفتار 6 افغان باشندوں کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار
پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران غیرملکی باشندوں سمیت 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن جاری ہے جس کے دوران 6 افغان باشندوں سمیت 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جن علاقوں میں پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی ان میں عزیزآباد، جوہر آباد، یوسف پلازہ، شاہ لطیف ٹاؤن، ملیر، قائدآباد، کٹی پہاڑی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ملیر میں کارروائی کے دوران 6 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا جن کے پاس کوائف نہ ہونے پر فارن ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔