سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس کے 2 ماہ بعد وزیراعظم نوازشریف نے پولیس سروس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 112 افسران کی گریڈ 19 سے 20 اورگریڈ 20 سے 21 میں ترقی کی منظوری دیدی تاہم وزیراعظم نے سیٹرل سلیکشن بورڈ کی بہت سی سفارشات کی منظوری نہیں دی۔
پولیس سروس کے 14 افسران کی گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری دی گئی تاہم گریڈ 21 میں ترقی پانے والے افسران میں اعجازحسین شاہ، شعیب دستگیر، ڈاکٹرکلیم امام، آفتاب احمد پٹھان، محمدعالم محسود، کیپٹن (ر) عباس حسین ملک، معظم جاہ انصاری، طارق مسعود یاسین، اظہر حمید کھوکھر، محسن حسن بٹ، محمد اشرف، صلاح الدین خان، ڈاکٹر ولی اللہ اور ڈاکٹر سردارعلی خان شامل ہیں۔
پولیس سروس کے27افسران کی گریڈ19سے گریڈ 20میں ترقی کی منظوری دی گئی جس کے بعد گریڈ 20 میں ترقی پانیوالے افسران میں محمد ریاض نذیرگارا، کاشف عالم، عاصم گلزار، مرزا فرحان بیگ، عمران ارشد، قاضی جمیل الرحمٰن، محمد کامران خان، حسین حبیب امتیاز، محمد طارق چوہان، شہزادہ سلطان، وقار احمد چوہان، عبداللہ شیخ، آزاد خان، ذوالفقار لاڑک، شکیل احمددرانی، اول خان، اقبال دارا ڈاہیو، محمد طاہر، عباس احسن، مظہر نواز شیخ، ڈاکٹرمعین مسعود، سید خرم علی، ہمایوں بشیر تارڑ، محمد جعفر، کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا، عامر فاروقی اور محمد عالم شامل ہیں۔
پولیس سروس کے 6 افسران کی ایکٹنگ چارج کی بنیاد پرگریڈ19 سے گریڈ20 میں ترقی کی منظوری دی گئی جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے31 افسران کی گریڈ20 سے گریڈ21 میں ترقی کی منظوری دی گئی جس کے بعد ترقی پانے والے افسران میں سید محمد جاوید، نوید کامران بلوچ، غلام قادرخان، رضوان ملک، عمران احمد، اسد حیی الدین، تاشفین خان، ظفرحسن، مشتاق احمد شیخ، محمد فہیم، علی رضا بھٹہ، افضال لطیف، بابر حیات تارڑ، محمدعلی شہزادہ، فلائٹ لیٖفٹیننٹ(ر) داود احمد، انعام اللہ خان دھاریجو، کیپٹن (ر) منیراعظم، محمد صالح احمد فاروقی، سید توقیر حسین شاہ، عصمت طاہرہ،اقبال محمدچوہان، فرح حامد خان، کیپٹن (ر)سعید احمد نواز، بشرٰی امان، حمیرا احمد، کیپٹن (ر) سکندر قیوم، شیرافگن خان، ڈاکٹر جمال یوسف، ڈاکٹر شہزاد خان بنگش، ندیم ارشادکیانی اور نوید علاوالدین شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے28افسران کی گریڈ19سے گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دی گئی جس میں ترقی پانے والے افسران میں سارہ سعید،تاثیر جمال علیزئی،اعزازاسلم ڈار،محمد حمیرکریم ،محمدمجتبٰی پراچہ،خالد شیردل، علی سرفراز حسین، وقاص علی محمود، زاہد اختر زمان، نبیل احمد اعوان، احمد رضا سرور، عاصم اقبال، ندیم اسلم چوہدری، محمد حسن اقبال، شکیل قادرخان، فہدہاشم ربانی، صائمہ سعید، نبیل جاوید، محمد شہر یار سلطان ، محمد ہارون الرفیق، کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، کیپٹن (ر)عثمان گل، محمد زبیر اصغر قریشی، علی بہادر قاضی، ڈاکٹر فرح مسعود، مسٹر خالد سلیم، اکرم علی خواجہ اور ابرار احمد مرزا شامل ہیں جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے ایکٹنگ چارج کی بنیاد چھ افسران کی گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔