پنجاب خیبرپختونخوا رمضان میں لوڈشیڈنگ کا نیا ریکارڈ گرڈ اسٹیشنز کا گھیرائو

پاکپتن میںپولیس ومظاہرین میںتصادم،پتھرائوسے ایس ایچ اوسمیت4 اہلکارزخمی،جہلم میںواپڈاآفس پردھاوا،سامان کوآگ لگادی


Numaindgan Express July 29, 2012
پاکپتن میں پولیس ومظاہرین میںتصادم،پتھرائوسے ایس ایچ اوسمیت4 اہلکارزخمی،جہلم میںواپڈا آفس پردھاوا،سامان کوآگ لگادی۔ فائل فوٹو

ملک بھرمیںبجلی کابحران کسی بھی رمضان کے دوران ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا،ہفتے کوشارٹ فال 6086 میگاواٹ تک جاپہنچا،بجلی کی مجموعی طلب 18517میگاواٹ جبکہ پیداوار صرف 12431 میگاواٹ ریکارڈکی گئی،شہری علاقوںمیں لوڈشیڈنگ 15 جبکہ دیہات میں18گھنٹے ریکارڈکی گئی،سحروافطارکے دوران بھی لوڈشیڈنگ حسب معمول کی جاتی رہی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تیز ہوائوں سے مظفرگڑھ پاورپلانٹ سے بجلی کی فراہمی انتہائی کم ہوگئی ہے،ٹرانسمیشن لائن ٹوٹنے سے مجموعی طور پر 2820 میگاواٹ مزید بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے،چشمہ پاورپلانٹ میںچندروزقبل پیداہونیوالی خرابی بھی دورنہیں ہو سکی جس سے650میگاواٹ اوردونجی بجلی گھروں سے 1300 میگا واٹ بجلی فراہم نہیںہورہی۔

لاہورکے علاقے دھرم پورہ میںاحتجاجی مظاہرین نے ٹائروںکوآگ لگاکر سڑک بلاک کردی،آئی این پی کے مطابق ملتان میںبہاولپوربائی پاس پرمظاہرین نے شدیدنعرے بازی کرتے ہوئے دوگھنٹے کیلیے ٹریفک جام کردی، پاکپتن میںشہریوں نے ٹائر جلاکرچوک جمال ٹریفک کیلیے بندکردی،روڈ بلاک ہونے سے اوکاڑہ ، ساہیوال، عافوالہ کو جانیوالے ٹریفک معطل ہوگئی،پولیس نے مظاہرین پرلاٹھی چارج اورہوائی فائرنگ کی جس پرمظاہرین بپھرگئے اورپولیس پرپتھرائوکیاجس کے نتیجے میں ایس ایچ اوسمیت4پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔

جہلم میں مشتعل شہریوں نے توڑ پھوڑ کی اورکالاگرڈاسٹیشن کاگھیرائوکرلیا،انھوںنے سائن بورڈتوڑدیے اورٹائرجلائے،مظاہرین نے واپڈا آفس کے سامان، دوموٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی، ادھر پشاورمیںجی ٹی روڈ،رنگ روڈاوراندرون شہرسمیت ملحقہ علاقوںطویل بریک ڈائون کیخلاف عوام سڑکوںپرنکل آئے، مظاہرین نے مختلف سڑکیںاورشاہراہیںٹائرجلا کر ٹریفک کیلیے بندکردیں۔

سیکڑوںلوگ بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف لاٹھیاں لیکر سڑک پرنکل آئے اورپیسکوکے دفاتر پر حملہ کردیا، شبقدر میں احتجاج کیاگیااورچترال میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مکمل شٹرڈائون رہا،مہمند ایجنسی میں تحریک انصاف نے مظاہرہ کیا، دریں اثنانماز،سحری اورافطار کے وقت لوڈشیڈنگ پرپابندی لگانے کیلیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں