پاک فوج نے پنجاب میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کیلئے ہیلپ لائن جاری کردی

مشکوک سرگرمی کی اطلاع پنجاب رینجرز کو04299220030 یا 99221230 پرکال کر کے دی جائے، آئی ایس پی آر

پنجاب رینجرزکوhelp@pakistanrangerspunjab.com پرای میل کی جا سکتی ہے، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

پاک فوج نے پنجاب میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کے لیے ٹیلیفون نمبرز اور ای میل ایڈریس پر مشتمل ہیلپ لائن جاری کر دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب رینجرز مشکوک افراد کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے لہذا دہشت گردی کے حوالے سے کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع برا ہ راست رینجرز کو دی جائے جس کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز کو04299220030 یا 99221230 پر کال کر کے اطلاع دی جائے، رینجرز کو 03408880047 پرایس ایم ایس بھی بھیجا جا سکتا ہے جب کہ واٹس ایپ نمبر 03408880100 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پنجاب رینجرز کو help@pakistanrangerspunjab.com پر ای میل کی جا سکتی ہے جب کہ پنجاب رینجرز سے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز پنجاب 33 غازی روڈ لاہور کے پتے پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Load Next Story