اڑی حملہ بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش ناکام

اڑی حملہ کیس میں گرفتار پاکستانی فیصل اور احسن خورشید کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان بھیجا جائے گا، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک February 26, 2017
بھارت نے پاکستانی نوجوانوں کو گزشتہ برس 18 ستمبر کو اڑی سیکٹر پر حملے میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی اور اڑی حملے میں پکڑے گئے پاکستانیوں کے خلاف شواہد نہ ملنے پر کیس کو بند کر دیا گیا۔

اڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا شور مچانے والے بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی، گزشتہ سال اڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور مودی حکومت نے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا لیکن حقیقت بالآخر سامنے آہی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اڑی حملہ خود بھارت کے ہی گلے پڑ گیا

بھارتی حکومت نے اڑی حملے میں پکڑے گئے پاکستانیوں کے خلاف شواہد نہ ملنے پر کیس بند کردیا، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کو گزشتہ برس 18 ستمبر کو اڑی سیکٹر پر حملے میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن شواہد کی عدم دستیابی پر بھارتی حکومت نے فوج کو دونوں پاکستانیوں کے خلاف کیس بند کرنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیس میں گرفتار دونوں پاکستانیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان بھیجا جائے گا تاہم ان کی واپسی کا طریقہ کار بھارتی وزارت خارجہ طے کرے گی۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے پر حملے میں 18 اہلکار ہلاک

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا کے سیکٹر اڑی میں گزشتہ سال 18 ستمبر کو مسلح افراد کے حملے میں 18 فوجی ہلاک ہو گئے تھے جس پر بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر اس کا الزام پاکستان پر لگا دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں