پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی دہشت گرد اسلحہ اور بارود چھوڑ کر فرار

پاک فوج نے دہشت گردوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ و بارود قبضے میں لے لیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 26, 2017
پاک فوج کی کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR/ BANNU: آپریشن 'رد الفساد' کے تحت پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران دہشت گرد بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 'رد الفساد' کے تحت پاک فوج نے شیرانی، دتہ خیل اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود چھوڑ کر فرار ہو گئے جس کو پاک فوج نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک فوج کا ملک بھر میں آپریشن ''رد الفساد'' شروع کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ملک بھر میں ''رد الفساد'' کے نام سے آپریشن شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک اور درجنوں گرفتارکئے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں