فاسٹ بولر عمرگل پی ایس ایل سے باہر

عمر گل کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں شامل ہیں اورکوئٹہ فیصلہ کن میچز میں اپنے اہم بولر کی خدمات سے محروم ہوگیا


Sports Desk February 26, 2017
عمر گل ہفتے کو پشاور زلمی کیخلاف میچ میں وہاب ریاض کی گیند لگنے سے انجری سے دوچار ہوئے تھے ۔ فوٹو پی ایس ایل

ISLAMABAD: پاکستانی فاسٹ بولرعمر گل ہاتھ میں فریکچر ہوجانے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ہفتے کو پشاور زلمی کیخلاف میچ میں وہاب ریاض کی گیند لگنے سے عمر گل اس انجری سے دوچار ہوئے تھے، بعدازاں اسکین ٹیسٹ سے ان کے ہاتھ میں فریکچر کا انکشاف ہوا لہذا اب وہ ایونٹ کے باقی میچز میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔ عمر گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر پوسٹ کرکے انجری کے بارے میں شائقین کو آگاہ کیا ہے اور ان سے جلد صحتیاب ہوجانے کی دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

https://twitter.com/mdk_gul/status/835590294192209920

دوسری جانب وہاب ریاض نے عمر گل کی انجری پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ میں نے یہ دانستہ نہیں کیا تھا، میں آپ کی جلد صحتیابی کیلیے دعاگو رہوں گا۔



واضح رہے عمر گل کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم میں شامل ہیں اورعمر گل کے انجرڈ ہونے سےکوئٹہ گلیڈی ایٹر فیصلہ کن میچز میں اپنے اہم بولر کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔