عامر خان اور مینی پاکیو 23 اپریل کو مقابلہ کرنے کو تیار

عامر خان اور مینی پاکیوکے درمیان فائٹ کا اہتمام شائقین کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاگیا ہے۔


Sports Desk February 26, 2017
عامر خان اور مینی پاکیوکے درمیان فائٹ کا اہتمام شائقین کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاگیاہے ۔ فوٹو انٹرنیٹ

ISLAMABAD: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اور فلپائن کے سابق عالمی چیمپئن مینی پاکیو رواں برس 23 اپریل کو مدمقابل آئیں گے۔

عامر خان اور مینی پاکیوکے درمیان فائٹ کا اہتمام شائقین کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاگیا، واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے عوامی سروے میں پاکیو کے اگلے حریف کے طور پر عامر خان کا نام تجویز کیا تھا اور اب دونوں اسٹارز باکسرز نے اس خواب کو عملی شکل دینے کا ارادہ بھی ظاہر کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :عامر خان اور مینی پاکیو میں فائٹ

38 سالہ مینی پاکیو نے کہا کہ میرے پرستاروں کی خواہش ہے کہ میں عامر سے مقابلہ کروں لہذا میں ان کی اس خواہش کا احترام کرتے ہوئے اب 23 اپریل کو انگلش حریف کیخلاف باکسنگ رنگ میں اتروں گا، تین بار کے عالمی چیمپئن کا مقابلہ 11 مرتبہ کے چیمپئن سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا لیکن ابھی تک فائٹ کے مقام کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔