ٹیسٹ رینکنگیونس اوراظہرعلی بدستور ٹاپ 10میں موجود

پونے میں 27 اور 109 رنز کی اننگز کھیلنے والے اسمتھ اب بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے 66 پوائنٹس آگے ہیں۔


Sports Desk February 26, 2017
پونے میں 27 اور 109 رنز کی اننگز کھیلنے والے اسمتھ اب بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے 66 پوائنٹس آگے ہیں ۔ فوٹو فائل

ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں اظہر علی اور یونس خان بدستور ٹاپ ٹین میں موجود ہیں، تبدیلیوں کی آندھی کے باوجود دونوں کے قدم مضبوطی سے جمے ہوئے ہیں، ٹاپ پوزیشن پر فائز اسٹیون اسمتھ کیریئر بیسٹ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرلیے، بولرز میں یاسر شاہ اور وہاب ریاض ٹاپ 20 میں موجود ہیں، بھارت کو تگنی کا ناچ نچانے والے اسپنر اسٹیو اوکیف نے بھی ایک ساتھ 33 درجے کی چھلانگ مار لی۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی نے پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کے اظہر علی اور یونس خان بدستور ساتویں اورآٹھویں درجے پر موجود ہیں، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کیریئر ہائی939 ریٹنگ پوائنٹ تک پہنچ گئے ہیں، انھوں نے نہ صرف اپنی نمبر ون پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا ہے بلکہ آل ٹائم فہرست میں چھٹے نمبر پر بھی پہنچ گئے ہیں جہاں پر ان سے آگے ڈان بریڈ مین، لین ہوٹن، جیک ہوبز، رکی پونٹگن اور پیٹر مے ہیں جب کہ گیری سوبرز، ویو رچرڈز اورکمارسنگاکارا تمام کے کیریئر ہائی رینکنگ پوائنٹس 938 ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :یونس خان اور اظہر علی ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل

پونے میں 27 اور 109 رنز کی اننگز کھیلنے والے اسمتھ اب بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے 66 پوائنٹس آگے ہیں جب کہ انگلینڈ کے جوئے روٹ ان سے 91 پوائنٹس پیچھے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلوی بیٹسمین میٹ رینشا کو بھی 18 درجے ترقی نے کیریئر بیسٹ 34 ویں نمبر پرپہنچا دیا ہے۔ ٹیسٹ بولرز میں بدستور ایشون ہی ٹاپ پر موجود ہیں، پاکستان کے صرف دو بولرز ٹاپ ٹین میں موجود ہیں جن میں سے لیگ اسپنر یاسر شاہ 17 اور فاسٹ بولر وہاب ریاض 20 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ پونے ٹیسٹ میں 12وکٹیں لینے والے اسٹیواوکیف کو ایک ساتھ 33 درجے ترقی نے کیریئر بیٹس 29 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ آل راؤنڈرز میں بھی ایشون ہی ٹاپ پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں جب کہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر ہیں، رویندرا جڈیجا کا تیسرا نمبر ہے۔ تین درجے ترقی پاکر مچل اسٹارک چھوتے نمبر پر جاپہنچنے جن کو جگہ دینے کیلیے بین اسٹوکس کو ایک قدم نیچے اترنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔