بھارت میں ٹرک الٹنے سے 17 افراد ہلاک اور 70 زخمی
ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک پر لگی حفاظتی دیوار سے جا ٹکرایا اور الٹ گیا، پولیس
بھارتی ریاست میگھالیا میں ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جب کہ 70 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی ریاست میگھالیا میں ٹرک سڑک کنارے حفاظتی دیوار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جب کہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعےکے بعد ریسکیو ٹیموں کے اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں 50 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 30 افراد ہلاک
پولیس کے مطابق ٹرک مسافروں کو لے کر چرچ جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک پر لگی حفاظتی دیوار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کھائی میں جاگرے۔