بہترتعلقات کیلیے پاکستان ممبئی حملے کے ملزموں کوسزا دے بھارت

پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں‘ دو طرفہ بات چیت کیلیے ہمارے مطالبات پورے کرے


INP January 08, 2013
پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں‘ دو طرفہ بات چیت کیلیے ہمارے مطالبات پورے کرے فوٹو: فائل

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں کوئی اہم پیش رفت اس وقت تک ممکن نہیں جب تک پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث ملزموں کو انصاف کے کٹہرے تک نہیں لاتا۔

پہنچانے میں مدد نہیں کرتا ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ دو طرفہ بات چیت کے لیے اہم ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے حوالے سے بھارت کی خواہش کی فہرست کو پورا کرے۔ پاکستان نے ابھی تک ممبئی حملہ کیس میں کوئی اطمینان بخش کارکردگی نہیں دکھائی' رحمٰن ملک کے بیانات یا اشارے ہمارے لیے اہم نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ان سے مرعوب ہوں گے۔



بھارت کو پاکستان کی طرف سے پسندیدہ قوم کی حیثیت دینے میں تاخیر کے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ بھارت اس حیثیت کو حاصل کرنے کے لیے جو کچھ کرسکتا ہے وہ کرے گا۔ ہم پاکستان کو ٹریک پر واپس لائیں گے اور اگر انھیں کوئی مسئلہ ہے تو وہ بتائیں اور یہ معاملے ہمیشہ ہمارے ایجنڈے میں رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں