طاہرالقادری کے قبل ازوقت مارچ میں شرکت نہیں کرینگے عمران

جمہوریت کے سوا کوئی راستہ قبول نہیں، دھاندلی ہوئی تو پھر ہم لانگ مارچ کرینگے،انٹرویو


January 08, 2013
فوٹو: اے پی پی/فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں جمہوریت کے سوا کوئی راستہ قبول نہیں۔

انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ انہیں طاہرالقادری کی کئی باتوں سے اتفاق ہے تاہم لانگ مارچ قبل از وقت ہے۔



اگر انتخابات میں دھاندلی کی کوئی کوشش کی گئی تو پھر لانگ مارچ تحریک انصاف کرے گی۔عمران خان نے کھل کر جمہوری عمل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر جانبدار نگراں حکومت کو ہر صورت وقت پر الیکشن کرانے چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ نگراں وزیر اعظم کے نام پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں