لانگ مارچ جمہوریت کیخلاف اعلان جنگ ہے اچکزئی

نگراں وزیراعظم نہیں بن رہا،ایسا پاکستان چاہتاہوں جہاں انسان کا انسان پر جبر نہ ہو


Monitoring Desk January 08, 2013
انقلاب کے دعویدار پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب سے ہم لڑرہے ہیں’لائیوودطلعت‘میں گفتگو فوٹو : فائل

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ میں طاہرالقادری کے لانگ مارچ کو جمہوری اداروں اور جمہوریت کے خلاف اعلان جنگ سمجھتا ہوں ۔

کسی کو یہ حق نہیں کہ لوگوں کو اپنے ساتھ جمع کرکے اسلام آباد کی طرف رخ کرے۔آج آپ آئے ہیں کل کوئی اور آجائے گا۔عبوری وزیراعظم نہیں بننا چاہتا۔ پروگرام 'لائیوودطلعت 'میں اینکر پرسن طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان کے عوام کو بتانا چاہیے کہ یہ کیا تماشہ ہورہا ہے۔یہ کوئی جمہوری طریقہ نہیں۔الیکشن میںآجائیں، دوتہائی اکثریت کے ساتھ آئین میں ترمیم کرلیں۔



پاکستان کثیرالاقومی ملک ہے اس کو نئے دور کے مطابق بنانے کے لیے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔جو لوگ انقلاب کی باتیں کررہے ہیں اس وقت پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب سے ہم پاکستان کیلیے لڑرہے ہیں۔ پاکستان کے جیسے حالات بنا دیے گئے ہیں اس طرح کے حالات میں ہی ملک ٹوٹا کرتے ہیں۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نہ تو اسلام ہے نہ جمہوریت ہے اور نہ ہی یہ پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ ہے۔

ایورگرین لوگوں سے پوچھنا چاہیے کہ بھئی آپ کیا بلا ہیں جو ہرکسی کے ساتھ ہوجاتے ہو۔جو حکومت عوام کو روٹی ،جان کا تحفظ اور امن نہیں دے سکتی اس کو ایک دن بھی حکومت کا اختیار نہیں ہے۔بہت سے دوست پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ میں اسلام آباد میں ہوں لیکن میں نگراں وزیراعظم بننے کا ہرگز خواہاں نہیں۔میری ترجیح یہ ہے کہ ایسا پاکستان بنایا جائے جہاں پر انسان کا انسان پر جبر نہ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں