غذائی اجناس کی درآمد میں جولائی تا جنوری 14 فیصد اضافہ

پٹرولیم درآمدات 16 فیصد اضافے سے 5.814 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں، ادارہ شماریات

مشینری کی درآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال2016-17 کے دوران غذائی اجناس اور تیل کی قومی درآمدات میں 14.38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ جولائی سے جنوری کے دوران خوراک اور تیل کی درآمدات مجموعی درآمدات کے32 فیصد تک پہنچ گئیں۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دوران پٹرولیم کی درآمدات 16 فیصد کے اضافے سے5.814 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جس کے بعد مجموعی ملکی درآمدات میں غذائی مصنوعات کا درآمدی بل پٹرولیم مصنوعات کے بعد دوسرے نمبر پر رہا ہے اور رواں مالی سال میں درآمدات میں11.7 فیصد کے اضافے سے درآمدی بل3.4 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے۔ اسی طرح مشینری کی درآمدات میں بھی 42.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اوردرآمدی بل6.846 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ مشینری کی درآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے۔


رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دوران پٹرولیم اورغذائی مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 14 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story