زیور وجواہرات کی نمائش 13 تا 16 اپریل لاہور میں ہوگی

حوصلہ افزا نتائج مل رہے ہیں، کئی ممالک سے کمپنیاں شرکت کریں گی، جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی


APP February 27, 2017
بلوچستان کے جیمز اینڈ جیولری سے وابستہ افراد بین الاقوامی نمائش میں بھرپور شرکت کریں۔ فوٹو: محمد نعمان/ایکسپریس/فائل

پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کے تحت 13اپریل سے لاہور میں پاکستانی زیورات وجواہرات کی 4 روزہ نمائش ہوگی جس کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کا پیغام دیا جائے گا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کے عہدیدار ندیم احمد باسط نے ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی جیمز اینڈ جیولری نمائش سے متعلق حوصلہ افزا نتائج حاصل ہورہے ہیں، پاکستان کے علاوہ مختلف ممالک سے جیمزاینڈ جیولری سے وابستہ افراد نمائش میں شرکت کے لیے دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے جیمز اینڈ جیولری سے وابستہ افراد بین الاقوامی نمائش میں بھرپور شرکت کریں۔

اس موقع پر جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ مینوفیکچرر سینٹر کے پرنسپل نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے ماہرین اور کاریگروں کی صلاحیتوں کو ہم پلا بنانا اور دنیا کو اس حوالے سے پاکستان کی صلاحتیوں سے متعارف کرانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں