اے پی سی نہیں بلارہےصرف پارٹیوں کو اعتماد میں لینگے غلام بلور
خدمت کی سیاست میں ڈرون دھماکے نہیں ہوتے،جمہوری گاڑی پٹری سے اتارنا آسان نہیں,غلام بلور
وفاقی وزیرریلوے غلام احمد بلورنے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اے پی سی نہیںبلارہی بلکہ صرف پارلیمانی سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میںلیناچاہتی ہے۔
اپنی رہائشگاہ پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ ہم نے ہمیشہ سیاست خدمت سمجھ کر کی ہے اور ایسی سیاست میں ڈرون دھماکے نہیںہواکرتے تاہم جن لوگوںنے اب ڈرون دھماکہ کرنے کی بات کی ہے وہ جب یہ کریں گے تو پتا چلے گاکہ یہ کیساہوتاہے۔ انھوںنے کہاکہ جمہوریت کی گاڑی کو پٹری سے اتارنا اب اتنا آسان نہیں، اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو اس کی شدید مزاحمت کی جائے گی ۔
انھوں نے کہا کہ جو لوگ وڈیروں اور جاگیرداروں کے نظام پر چھائے ہونے کی باتیں کرتے ہیں وہ یادرکھیں کہ باچاخان کے انتہائی غریب ساتھیوں نے بڑے بڑے جاگیرداروں کو شکست دی تھی کیونکہ اصل بات تربیت کی ہوتی ہے اس لیے نظام کو الٹانے کی بجائے تربیت پر توجہ دی جائے۔