آسکر ایوارڈز 2017 کا میلہ ’لالا لینڈ‘ نے لوٹ لیا

89 ویں آسکر ایوارڈز میں لالا لینڈ نے سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کیے لیکن بہترین فلم کا سہرا مون لائٹ کے سر سجا۔


ویب ڈیسک February 27, 2017
89 ویں آسکر ایوارڈز میں لالا لینڈ نے سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کیے لیکن بہترین فلم کا سہرا مون لائٹ کے سر سجا۔ (فوٹو: فائل)

89 ویں آسکر ایوارڈز میں میوزیکل فلم 'لالا لینڈ' نے 14 کٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل کرکے جیمس کیمرون کی 'ٹائٹینک' کا ریکارڈ برابر کردیا جبکہ اس سال یہ سب سے زیادہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والے فلم بھی رہی لیکن بہترین فلم کا سہرا 'مون لائٹ' کے سر سجا۔

تفصیلات کے مطابق اس سال آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد اور فلموں کی ترتیب کچھ یوں رہی:

بہترین اداکارہ: ایما اسٹون (لالا لینڈ)



بہترین اداکار: کیسی ایفلک (مانچسٹر بائی دی سی)



بہترین ہدایتکار: ڈیمیئن شیزیل (لالا لینڈ)

بہترین اسکرین پلے (ماخوذ): مون لائٹ

بہترین اسکرین پلے (اوریجنل): مانچسٹر بائی دی سی

اوریجنل سونگ: سٹی آف اسٹارز (لالا لینڈ)

اوریجنل اسکور: لالا لینڈ



بہترین سنیماٹوگرافی: لالا لینڈ

بہترین مختصر فلم (لائیو ایکشن): سِنگ

بہترین ڈاکیومینٹری (شارٹ سبجیکٹ): دی وائٹ ہیلمٹس

بہترین فلم ایڈیٹنگ: ہیکسا رِج

بہترین بصری ا ثرات: دی جنگل بُک



بہترین پروڈکشن ڈیزائن: لالا لینڈ

بہترین اینی میٹڈ فیچر فلم: زُوٹوپیا

بہترین مختصر فلم (اینی میٹڈ): پائپر



بہترین معاون اداکارہ: وائیولا ڈیوس، فینسس

بہترین معاون اداکار: مہرشالا علی، مون لائٹ



ساؤنڈ مکسنگ: ہیکسا رِج

ساؤنڈ ایڈیٹنگ: ارائیول

بہترین ڈاکیومینٹری: او جے، میڈ ان امریکا

بہترین کاسٹیوم ڈیزائن: فینٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم

بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ: سوسائیڈ اسکواڈ

غیرملکی زبان میں بہترین فلم: دی سیلزمین، ایران



بہترین فلم: مون لائٹ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں