خیبرپختونخوااسمبلی میں طاہرالقادری کیخلاف قرار داد منظور

کچھ اسلام کے ٹھیکیدارجمہوری نظام کوپٹری سے اتارنے کی سازش کررہے ہیں، قرار داد کا متن

کچھ اسلام کے ٹھیکیدارجمہوری نظام کوپٹری سے اتارنے کی سازش کررہے ہیں، قرار داد کا متن فوٹو: فائل

KABUL:
خیبرپختونخوا اسمبلی نے ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف قراردادمنظورکرلی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کچھ اسلام کے ٹھیکیدارغیر وںکے اشاروںپرجمہوری نظام کوپٹڑی سے اتارنے کی سازش کر رہے ہیں۔

پختونخوا اسمبلی ایسے تمام غیرنمائندہ افرادکے غیرجمہوری ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہیں قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میںانتخابی اصلاحات کامطالبہ انتخابات ملتوی کرانیکی سازش ہے۔




الیکشن کمیشن بلاخوف وخطر انتخابات کی تیاری کاعمل جاری رکھے، سیاسی قوتیں جمہوریت اور انتخابی عمل کو سبوتاژکرنیوالوں کیخلاف متحد ہوجائیں، اس سے قبل ایسی ہی ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میںبھی پیش کی جاچکی ہے جسے متفقہ طورپرمنظورکیا گیا تھا ۔
Load Next Story