طاہرالقادری کی آمد نوازشریف کوروکنے کا ایجنڈا ہے شکیل اعوان

حکومت کسی کنفیوژن میں نہیں،لانگ مارچ تک کچھ طے ہوہی جائیگا،آیت اللہ درانی


Monitoring Desk January 08, 2013
احتجاج ہرکسی کا حق ،انعام اللہ نیازی’کل تک‘میں جاویدچوہدری سے گفتگو فوٹو : فائل

ISLAMABAD: مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک شکیل اعوان نے کہاہے کہ طاہرالقادری کی آمد عالمی ایجنڈا ہے ۔

عوام چاہتے ہیںکہ نوازشریف وزیراعظم بنیں لیکن بعض طاقتیں ان کا راستہ روکنے کی کوشش کررہی ہیں۔پروگرام 'کل تک'میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ جو ایجنڈا پہلے عمران خان کے پاس تھا اب وہی ایجنڈا طاہر القادری کا ہے ۔پیپلزپارٹی کے رہنما آیت اللہ درانی نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں ابھی کچھ دن باقی ہیں رفتہ رفتہ ان سے کچھ طے ہوہی جائے گا۔

حکومت کسی کنفیوژن میں نہیں ہے، اسلام آباد آنے سے کسی کوکوئی نہیں روکتا اور نہ کسی کو روکنے کی ضرورت ہے۔اس مرتبہ بھٹو اوراینٹی بھٹو کی پالیسی پرالیکشن ہوگا۔تحریک انصاف کے رہنما انعام اللہ خان نیازی نے کہاکہ احتجاج کرنا ہرکسی کا حق اور سیکیورٹی دینا حکومت کا کام ہے۔جس شخص نے فرسودہ نظام میں تبدیلی کی بات کی ہے اس پرتنقید کی گئی ہے کیونکہ اس سے روایتی سیاسی جماعتوں کی حاکمیت ختم ہوتی ہے۔



عدالتوں کو ڈبل اسٹینڈرڈ فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔ یوسف گیلانی ،بابراعوان کو معافی نہیں ملی لیکن اسی عدالت نے الطاف حسین کے معافی نامے کو چوم کررکھ لیا، میں سمجھتا ہوں کہ الطاف حسین کے سیاسی ڈرون والی بات ان کی وطن واپسی کا فیصلہ ہے۔ملک کے حالات ٹھیک کرنے کے لیے جنگیں ختم ہونی چاہئیں۔اسوقت ن لیگ کی سب سے زیادہ چیخیں نکل رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں