ملک بھر میں موسم گرما کی جلد آمد کا امکان ہے محکمہ موسمیات
موسمیاتی تبدیلی کے باعث آئندہ 10 سے 15 دنوں میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں اس بار گرمیوں کی لہر جلد آنے کا امکان ہے جس کے باعث مارچ کے وسط تک درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
چیف پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر غلام رسول نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے وسط تک درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ سکتا ہےجب کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مارچ کے آخری دنوں میں اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 30 ڈگری سے تجاوز کرجائے گا جس کے باعث گرمی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں گرمی کی لہر میں اضافہ
ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ ابھی موسم گرما شروع نہیں ہواہے بلکہ یہ موسم بہار کی شروعات ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گا جب کہ اگلے ماہ ہلکی پھلکی بارشیں بھی متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ اپریل کے دوران جنوبی سندھ کے علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔