فیصل آباد میں لیگی ارکان کے 2 گروپوں میں تصادم فائرنگ سے 10 افراد زخمی

وزیراعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے


ویب ڈیسک February 27, 2017
تاندلیانوالا کے بازار میں تصادم کے دوران لیگی ایم پی اے کے حامیوں نے فائرنگ کی۔ فوٹو : اسکرین گریب

ISLAMABAD: تاندلیانوالہ میں لیگی ارکان کے 2 گروپوں کے درمیان جائیداد کے جھگڑے پر تصادم کے نتیجے میں مخالف پارٹی کی بھرے بازار میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں 2 گروپوں میں جائیداد کے تنازع پر شروع ہونے والا جھگڑا تصادم کی شکل اختیار کرگیا جس کے دوران مخالف پارٹی نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جائیداد کا تنازع لیگی ایم پی اے اور کونسلر کے درمیان چل رہا تھا اور دونوں گروپوں میں گزشتہ رات سے کشیدگی چل رہی تھی تاہم آج صبح تاندلیانوالا کے علاقے میں بازار کے اندر دونوں گروپوں میں تصادم ہوگیا جس کے دوران لیگی ایم پی اے کے حامیوں نے فائرنگ کردی جب کہ کشیدگی کا علم ہونے کے باوجود پولیس کی نفری موجود نہیں تھی اور ایس پی، ڈی ایس پی سمیت کسی بھی پولیس افسر نے معاملے پر توجہ تک نہ دی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایات کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے جب کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں