پنٹاگون کاامریکی فوجیوں کی خودکشی میں اضافے پر اظہارتشویش

2012 میں خودکشی کرنیوالے فوجیوں کی تعداد جنگی علاقوں میں مرنیوالے فوجیوں سے زیادہ ہے.

امریکا میں ہر 80 منٹ میں جنگ سے واپس آنیوالا ایک فوجی خودکشی کرلیتا ہے، نیویارک ٹائمز. فوٹو: وکی پیڈیا

پنٹاگون نے امریکی فوجیوں کے درمیان خودکشی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


ایک رپورٹ میں امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے اپنے فوجیوں کے درمیان خودکشی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2012 میں خودکشی کرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد جنگی علاقوں میں مرنے والے فوجیوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جنوری سے ستمبر تک 247 امریکی فوجیوں نے خودکشی کی جبکہ اس مدت میں افغانستان میں مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 222 ہے۔

امریکی فوجیوں کے درمیان خودکشی کے واقعات میں 2006 میں شدت پیدا ہوئی جو 2009 میں اپنے عروج کو پہنچی۔ ادھر امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" نے کہاہے کہ امریکا میں ہر 80 منٹ میں جنگ سے واپس آنے والا ایک فوجی خودکشی کرلیتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہرسال 6ہزار5 سو امریکی فوجی خودکشی کرتے ہیں۔ گزشتہ 6 سال کے دوران امریکی فوجیوں کے درمیان خودکشی کے واقعات میں 55 فی صد اضافہ ہواہے۔ امریکی فوج نے اس مسئلے سے مقابلے کے لیے ایک منصوبہ بھی بنایا تھا لیکن اس منصوبے پر عمل درآمد کے باوجود 2012 میں امریکا میں خودکشی کے واقعات میں 9 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
Load Next Story