موچکودو گروپوں کے درمیان تھانے میںتصادم 8 افراد زخمی
ڈنڈے ، گھونسے اور لاتیں لگنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے
موچکو میں دو گروپوں کے درمیان تھانے میں ہونے والے تصادم میں فائرنگ سے 2 افراد جبکہ ڈنڈے ، گھونسے اور لاتیں لگنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے گلشن غازی میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو تھانے لے آئی جہاں ان میں دوبارہ جھگڑا ہوگیا۔
اس دوران فائرنگ سے ایس ایچ او موچکو کا اردلی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ڈنڈے ، گھونسے اور لاتیں لگنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد دونوں گروپ کے افراد موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا جہاں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا بعدازاں پولیس کی بھاری نفری نے موچکو اتحاد ٹاؤن اور گلشن غازی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے 2 درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے چھاپے کے دوران پولیس کو اسلحہ بھی ملا ہے ۔ پولیس کے مطابق جھگڑا علاقے میں پتھارا لگانے پر شروع ہوا تھا جس کے حل کے لیے پولیس دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو تھانے لے آئی تھی ۔