قائمہ کمیٹی نے حج پروازوں میں تاخیر پررپورٹ طلب کرلی
اظہار برہمی،میڈیکل مشن میں دوائوں کی آڈٹ رپورٹ بھی طلب، حمداللہ کی زیر صدارت اجلاس.
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے گزشتہ حج پروازوں میں تاخیر پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور سے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے رپورٹ پندرہ روز میں طلب کرلی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹرحافظ حمداللہ کی صدارت میں پارلیمنٹ میں ہوا۔ کمیٹی نے حج مشن کے دوران وزارت مذہبی امور کو موصول ہونے والی شکایا ت اور ایسے تمام سرکاری اور متعلقہ اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد جوفریضہ حج کے دوران ادارے کی بدنامی کا باعث بنے ان کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔کمیٹی نے متعلقہ وزارت کو گزشتہ جج پالیسیوں پرکارروائی مکمل کرنے کے بعد قائمہ کمیٹی کی باہمی مشاورت سے اگلی پالیسی مرتب کرنے کی سفارش کی جبکہ حج میڈیکل مشن میں خراب کارکردگی دکھا نے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ میڈیکل مشن میں دوائوں کی آڈٹ رپورٹ بھی طلب کرلی۔