فائنل میں جو کھلاڑی پاکستان نہیں آئے گا اس کا متبادل دیکھیں گے نجم سیٹھی

آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلادیش کے کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں، چیئرمین پاکستان سپر لیگ


ویب ڈیسک February 27, 2017
پی ایس ایل کی کامیابی کےبعد پوری دنیا کوبتائیں گے کہ ہم بلیک میل نہیں ہوں گے دہشتگردی کو شکست دیں گے،نجم سیٹھی ۔ فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلادیش کے کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں تاہم اگرکوئی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے تیار نہ ہوا تو اس کا متبادل دیکھیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ آج سے فائنل میچ کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگی اور ٹکٹ 500 روپے سے 12 ہزار تک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے جرات اور بہادری دکھائی ہے جب کہ میڈیا کی سپورٹ کے بغیر یہ کام مکمل نہیں ہوسکتا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی کامیابی کے بعد پوری دنیا کو بتائیں گے کہ ہم بلیک میل نہیں ہوں گے، دہشت گردی کو شکست دیں گے، پاکستان قوم دکھانا چاہتی ہے کہ ہم پر امن لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلادیش کے کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں، اللہ کرم کرے اور تمام کھلاڑی آنے کے لیے تیارہوجائیں تاہم آج دبئی جا رہا ہوں جہاں کھلاڑیوں سے بات کروں گا اگرکوئی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے تیار نہ ہوا تو اس کا متبادل دیکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں