پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کا آئیڈیا ’’پاگل پن‘‘ ہےعمران خان

پوری قوم نےدہشتگردوں کوپیغام دےدیاہےکہ ہم ڈرنےوالےنہیں ہیں جب کہ عمران خان پاگل پن کی باتیں کر رہے ہیں،راناثنااللہ


Sports Reporter February 27, 2017
پوری قوم نےدہشتگردوں کوپیغام دےدیاہےکہ ہم ڈرنےوالےنہیں ہیں جب کہ عمران خان پاگل پن کی باتیں کر رہے ہیں،راناثنااللہ . فوٹو: پی پی آئی/ فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کا آئیڈیا پاگل پن ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ بند سڑکوں اور سخت سیکیورٹی میں فائنل کروانے سے دنیا کو امن کا پیغام کیسے جائے گا۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا خیر مقدم کر رہی ہے۔ پوری قوم نے دہشتگردوں کو پیغام دے دیا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ جب کہ عمران خان پاگل پن کی باتیں کر رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں، فائنل لاہور میں ہونا اچھا اقدام ہے، فائنل کیلیے شائقین کی کھڑکی توڑ انٹری ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے شائقین بھرپور انداز میں شرکت کریں گے کیونکہ زمبابوے کے خلاف میچز میں بھی ایسے ہی ہوا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :فائنل میں جو کھلاڑی پاکستان نہیں آئے گا اس کا متبادل دیکھیں گے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔