رانی مکھرجی ایک بار پھر فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار

رانی مکھرجی 2014 میں فلم ’’مردانی‘‘ میں آخری بار جلوہ گر ہوئی تھیں


ویب ڈیسک February 27, 2017
رانی مکھرجی 2014 میں فلم ’’مردانی‘‘ میں آخری بار جلوہ گر ہوئی تھیں، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ''ہچکی'' سے ایک بار پھر سلور اسکرین پر واپسی کریں گی۔

اداکارہ رانی مکھرجی نے 90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انہوں نے شادی کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن اب رانی کو ایک بار پھر بالی ووڈ کی یاد ستانے لگی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی مکھرجی 2014 میں فلم ''مردانی'' میں آخری بار جلوہ گر ہوئی تھیں لیکن اب انہوں نے فلم نگری میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے اور یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ''ہچکی'' سے دوبارہ سلو ر اسکرین پر نظر آئیں گی۔

فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سدھارت پی ملہوترا سر انجام دیں گے۔ رانی مکھرجی نے بھی فلم نگری میں واپسی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ یش راج فلمز کے مالک آدتیہ چوپڑا اداکارہ رانی مکھر جی کے شوہر ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔