حلقے میں لوڈشیڈنگچیئرمین پی اے سی کی استعفے کی دھمکی

اگر4دن میںصورتحال ٹھیک نہ ہوئی توپی اے سی کی سربراہی چھوڑدوںگا،میڈیاسے گفتگو

اگر4دن میںصورتحال ٹھیک نہ ہوئی توپی اے سی کی سربراہی چھوڑدوں گا،میڈیا سے گفتگو

چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن نے اپنے حلقے میںلوڈشیڈنگ کم نہ کرنے پرپی اے سی سے کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونیکی دھمکی دی ہے،میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔


میرے حلقے میں20گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق انھوں نے کہاکہ اگر چاردن میں صورتحال ٹھیک نہ ہوئی تووہ پی اے سی کی سربراہی چھوڑ دینگے،ایسے عہدے کاکیافائدہ جس میںعوامی مسائل حل نہ کر سکوں،انھوںنے کہاکہ وزیراعظم،احمدمختاراورتسنیم قریشی کے حلقوں میں 6 سے 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، لوڈشیڈنگ پرلوگ ہمیںبرابھلا کہتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story