اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے تک اضافے کی سفارش
اوگراکی جانب سے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے وزارت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات كی قیمتیں 15 دن بعد تبدیل كرنے كا اقدام لاہور ہائیكورٹ میں چیلنج
اوگرا کی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 94 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہو گا جب کہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم مارچ سے ہوگا۔