نیلم منیر کے رقص کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ملے جلے رد عمل کا سامنا ہے


ویب ڈیسک February 27, 2017
اداکارہ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ملے جلے رد عمل کا سامنا ہے، فوٹو؛ فائل

MIDEAST-GAZA: اداکارہ نیلم منیر کی رقص کرتے ہوئے ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے گیت ''گندی بات'' پر رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ نیلم منیر کی گاڑی میں گیت ''ماہی وے'' پر رقص کرتی ویڈیو نے سوشل میڈیا دھوم مچادی تھی جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور مداحوں کی جانب سے انہیں مذاق کا نشانہ بھی بنایا گیا لیکن اب ایک بار پھر اداکارہ کی رقص کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:صبا قمر نیلم منیر کی حمایت میں نکل آئیں

نیلم منیر کی بالی ووڈ فلم ''آر راجکمار'' میں میکا سنگھ کی آواز میں گیت'' گندی بات'' پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بہترین انداز میں رقص کررہی ہیں جب کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر بعض افراد نے رقص کی ویڈیوز کو سستی شہرت کا حصول قرار دیا جب کہ کئی افراد نے ان کے رقص کو خوب سراہا ہے۔
[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/girlsSS7/videos/1795469414048205/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔