سیمی کیلیے فیلڈ میں محمد حفیظ کو کنٹرول کرنا بہت مشکل کام 

پشاورزلمی کے حسن علی اور محمد اصغر پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے اسٹارز ثابت ہوسکتے ہیں،سیمی


Sports Desk February 27, 2017
پشاورزلمی کے حسن علی اور محمد اصغر پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے اسٹارز ثابت ہوسکتے ہیں،سیمی ۔ فوٹو: فائل

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کیلیے فیلڈ میں محمد حفیظ کو کنٹرول کرنا بہت ہی مشکل کام ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سے جب پوچھا گیا کہ میچ کے دوران شاہد آفریدی کو کنٹرول کرنا ان کے لیے کتنا دشوار ہوتا ہے تو انھوں نے کہا کہ آفریدی تو میرے دوست ہیں، مجھے سب سے زیادہ حفیظ کو کنٹرول کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

سیمی نے ہنستے ہوئے کہا کہ چونکہ میں نے آل راؤنڈر کا نام لیا اس لیے وہ مجھے اب مار ڈالیں گے۔ ایک سوال پر سیمی نے کہا کہ پشاورزلمی کے حسن علی اور محمد اصغر پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے اسٹارز ثابت ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔