پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی ٹکٹیں 500 سے لے کر 12 ہزار روپے تک فروخت کی جائیں گی


ویب ڈیسک February 27, 2017
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی ٹکٹیں 500 سے لے کر 12 ہزار روپے تک فروخت کی جائیں گی، فوٹو؛ فائل

چیرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے لیے آن لائن ٹکٹنگ آج سے شروع ہوجائے گی جب کہ ٹکٹ 500 سے 12 ہزار روپے تک فروخت ہوگا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کی اجازت ملنے کے بعد میچ کے لیے آن لائن ٹکٹنگ آج سے شروع ہوجائے گی جب کہ چیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹکٹ 500، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے تک فروخت کی جائیں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھی: پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تقریباً 25 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے جب کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے 4 انکلوژرز عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کی ٹکٹ 12 ہزار روپے کی فروخت کی جائے گی۔ اے ایچ کاردار، رمیز راجہ، جاوید میاں داد اورعبدالقادر انکلوژرز کی ٹکٹ 8 ہزار میں فروخت ہوگی جب کہ حنیف محمد، ماجد خان، ظہیر عباس، امتیاز احمد، سعید احمد، انضمام الحق، نذر محمد اور قائد انکلوژرزکے لیے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جنرل انکلوژز میں داخلہ فیس 500 روپے کی ہوگی اور یہ انکلوژرز سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فائنل میں جو کھلاڑی پاکستان نہیں آئے گا اس کا متبادل دیکھیں گے، نجم سیٹھی

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کون کون سے پلیئرز کھیلنے آئیں گے اس کا حتمی فیصلہ دونوں سیمی فائنلز کے اختتام پر دوبارہ سے ڈرافٹنگ کے بعد ہوگا کیوں کہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے پاکستان آنے سے انکار کی صورت میں دیگر کھلاڑیوں سے رابطہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے دوبارہ سے ڈرافٹنگ کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛سینیٹر نے چیئرمین پی سی بی سے پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ مانگ لیے

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی اجازت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں کرانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں تاہم پاکستان آنے والے حتمی کھلاڑیوں کا اعلان تاحال نہیں کیا جاسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔