مقبوضہ کشمیر سیاحوں کی بس پر دستی بم کا حملہ 2 ہلاک

حریت کانفرنس کی اپیل پرنوجوان کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے،فورسزکے تشددسے30زخمی،سیدعلی گیلانی اورمیرواعظ نظربند


News Agencies July 29, 2012
حریت کانفرنس کی اپیل پرنوجوان کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے،فورسزکے تشددسے30زخمی،سیدعلی گیلانی اورمیرواعظ نظربند. فوٹو اے ایف پی

KRAKOW: مقبوضہ کشمیر میںسیاحوں کی بس پردستی بم کے حملے میں2افرادہلاک اور7زخمی ہو گئے جن میںسے تین کی حالت نازک ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق بس پرحملہ اْس وقت کیاگیاجب مقبوضہ کشمیر کے علاقے بیج بہاڑہ میںبس سیاحوں کولیکرجارہی تھی، حملے میں زخمی3 افرادکی حالت نازک ہے،سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میںلیکرناکہ بند ی کردی ہے اورتلاشی کاعمل شروع کردیاہے۔

دریں اثناکل جماعتی حریت کانفرنس گیلانی گروپ کی اپیل پربانڈی پورہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے، فورسز کے تشددسے مزید 30 سے زائدافراد زخمی ہوگئے جبکہ سیدعلی گیلانی اورمیرواعظ عمرفاروق سمیت سیکڑوںحریت رہنمائوںکونظربندکر دیا گیا، آن لائن کے مطابق بھارتی وزیردفاع اے کے انتھونی مقبوضہ کشمیرکے دوروزہ دورے پرسرینگرپہنچ گئے جہاںوہ وادی میں سکیورٹی کا جائزہ لیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں