کراچی سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن 48 گھنٹوں کے لئے بند

سی این جی کی بندش کے پیش نظر صارفین رات بھر شدید سردی کے باوجود طویل قطاروں میں لگنے پر مجبور رہے


ویب ڈیسک January 08, 2013
گیس لوڈ منیجمنٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس لوڈ منیجمنٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔ گیس حکام کے مطابق سی این جی اسٹیشن کی خلاف ورزی کی صورت میں اسے مزید 24 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

سی این جی کی بندش کے پیش نظر صارفین رات بھر شدید سردی کے باوجود طویل قطاروں میں لگنے پر مجبور رہے۔ دوسری جانب سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی نے عوام کو دہری مشکلات کا شکار کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |