کراچی سے کالعدم جماعت الاحرار کے دہشتگرد سمیت 10 ملزمان گرفتار رینجرز
سہراب گوٹھ سے کالعدم سپاہ محمد اور جماعت الاحرار کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ترجمان رینجرز
رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے دو دہشت گردوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق سہراب گوٹھ سے کالعدم سپاہ محمد کے محبوب علی اور کالعدم جماعت الاحرار کے محمد عثمان کو گرفتار کیا گیا، عثمان جلوسوں پردہشت گردی کی منصوبہ بندی اورپولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جب کہ ملزم محبوب علی سی ٹی ڈی کو جرائم کی مختلف وارداتوں، 2012 میں فائرنگ کے واقعے اور 2013 میں سہراب گوٹھ میں رینجرز موبائل پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہے۔
دوسری جانب رینجرز نے لیاری سے گینگ وارکے ملزم نوشاد کو بھی گرفتار کرلیا جو بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور گینگ وار کی سہولت کاری میں ملوث ہے۔ مچھرکالونی سے 4 منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا جب کہ ناظم آباداورنیو کراچی سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار6 ملزمان کو پولیس اور4 کواے این ایف کےحوالے کردیا گیا۔