عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں مریم اورنگزیب

عمران خان کا بیان دہشت گردوں کے سہولت کار ہونے کی عکاسی کرتا ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات


ویب ڈیسک February 27, 2017
عمران خان کا بیان دہشت گردوں کے سہولت کار ہونے کی عکاسی کرتا ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات، فوٹو؛ فائل

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سے کبھی دانشمندانہ بیان کی توقع نہیں وہ پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں۔

عمران خان کی جانب سے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کو پاگل پن قرار دینے پر اپنے رد عمل کے اظہار میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہونا ایک بڑی خوشخبری ہے، ایسے موقع پر عمران خان کا بیان دہشت گردوں کے سہولت کار ہونے کی عکاسی کرتا ہے، عمران خان سے کبھی دانشمندانہ بیان کی توقع نہیں وہ پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں، عمران خان کو کئی مرتبہ سوچ کر بولنے کی تلقین کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فائنل لاہور میں کرانے کا آئیڈیا ''پاگل پن'' ہے،عمران خان

وزیر مملکت نے بلاول بھٹو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے متعلق بلاول کا بیان نہ صرف غیرذمے دارانہ بلکہ غیرسنجیدہ بھی ہے، بلاول زرداری کو بلاول بھٹو بننے میں ابھی بہت وقت درکار ہے لہٰذا انہیں اپنی والدہ کی سیاسی بصیرت سے کچھ سیکھنا چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلاول کا بیان اداروں کو دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے جب کہ اپوزیشن پاناما کوسیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔