پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے ضرور جاؤں گا شیخ رشید

وی آئی پی انکلوژرز میں ٹکٹ نہ بھی ملا تو عام لوگوں میں بیٹھ کر میچ دیکھوں گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ

وی آئی پی انکلوژرز میں ٹکٹ نہ بھی ملا تو عام لوگوں میں بیٹھ کر میچ دیکھوں گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ، فوٹو؛ فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وی آئی پی انکلوژرز میں ٹکٹ نہ بھی ملا تو وہ عام لوگوں میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل اسٹیڈیم میں دیکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ فائنل دیکھنے ضرور جائیں گے چاہے انہیں وی آئی پی انکلوژرز میں ٹکٹ نہ بھی ملا تو عام لوگوں میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل دیکھنے کے لیے مہنگا ٹکٹ بھی ملا تو وہ بھی ضرور لوں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا


پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے پر عمران خان کی تنقید کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کا ذاتی فیصلہ ہے اور ہم اس کے اتحادی ضرور ہیں لیکن فائنل دیکھنے سے ہم الگ تو نہیں ہوسکتے جب کہ جس نے نہیں آنا نہ آئے وہ ضرور فائنل دیکھنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کرانے کا فیصلہ پنجاب حکومت کے لیے بہت بڑا رسک اور پولیس و فوج کے لیے ایک چیلنج ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کا آئیڈیا ''پاگل پن'' ہے،عمران خان

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ فیصلے کو عمران خان نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاگل پن قرار دیا ہے۔
Load Next Story