ملک میں شدید سردی اور دھند سے روزمرہ معمولات شدید متاثر

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر رواں مہینے جاری رہے گی، رواں ہفتے کے آخر میں شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے


ویب ڈیسک January 08, 2013
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر رواں مہینے جاری رہے گی جبکہ رواں ہفتے کے آخر میں شمالی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے ، فوٹو : آئی این پی

شدید سردی اور دھند نے ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث روز مرہ معمولات شدید متاثر ہورہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہونے والی برفباری کے بعد ملک بھر میں سردی نے اپنے پیر جما لئے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ سردی اسکردو میں رہی جہاں درجہ حرارت منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اس کے علاوہ لاہور میں صفر، اسلام آباد میں ایک اور ملتان میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں بھی کوئٹہ کی ہواؤں نے ایک بار پھر ڈیرے ڈال دیے ہیں جس کے باعث شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

شدید سردی کے باعث پنجاب اورسندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول اور ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر رواں مہینے جاری رہے گی، رواں ہفتے کے آخر میں شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جب کہ 17 سے 19 جنوری تک پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا تاہم اس وقت تک ملک کے میدانی علاقوں میں دھند برقرار رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں