لاہورپاکستان کرکٹ بورڈ کے اہلکار کی کار کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل ہلاک

دونوں نے پاکستانی ٹيم کی انڈیا کے خلاف جیت کی خوشی میں شراب پی رکھی تھی۔

محمد اختر کے ساتھ گاڑی میں ایک اور شخص موجود تھا جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا, عینی شاہدین. فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہلکار کی کار کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔



پولیس کے مطابق جیل روڈ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہلکار محمد اختر کی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار پولیس کانسٹیبل محمد اعظم شدید زخمی ہوگیا ، جسے طبی امداد کے لئے سروسز اسپتال لے جایا گیا تاہم دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے ملزم محمد اختر کو گرفتار کرلیا۔


عینی شاہدین کے مطابق محمد اختر کے ساتھ گاڑی میں ایک اور شخص موجود تھا جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حادثے کے وقت نشے میں دھت تھا۔


Load Next Story