شاہ زیب قتل کیس شاہ رخ جتوئی دبئی سے گرفتار سرکاری ذرائع کا تصدیق سے گریز
سرکاری طور پر شاہ رخ جتوئی کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
کراچی میں قتل ہونے والے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا تاہم سرکاری ذرائع کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق سے گریز کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو انٹر پول اور مقامی حکام کی مدد سے دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اب ملزم کو واپس لانے کیلئے قانونی تقاضے پورے کئے جارہے ہیں ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران آئی جی سندھ کو واقعے کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو 10 جنوری تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے دوسری جانب کراچی کی مقامی عدالت نے شاہ رخ جتوئی اوراس کے والد سکندر جتوئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 3 ملزموں سراج تالپور، سجاد تالپوراور غلام مرتضی لاشاری کو ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ہے۔