مردم شماری معین وقت میں مکمل کی جائے اسحاق ڈار کی ہدایت

سیکیورٹی عملہ کی تعیناتی سمیت تمام انتظامات مقررہ وقت میںمکمل کیے جائیں گے۔

سیکیورٹی عملہ کی تعیناتی سمیت تمام انتظامات مقررہ وقت میںمکمل کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت مردم و خانہ شماری تیاریوں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے سربراہ نے وفاقی وزیرکوتیاریوں کے متعلق بریفنگ دی اورکہاکہ فیلڈ ورک بڑی تیزی کے ساتھ کیا جارہا ہے اور شماریاتی سامان ملک کے مختلف علاقوں میں پہنچایا جارہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی عملہ کی تعیناتی سمیت تمام انتظامات مقررہ وقت میںمکمل کیے جائیں گے۔


اس موقع پروفاقی وزیر نے کہاکہ مردم وخانہ شماری سے متعلق سرگرمیاں متعلقہ اداروں کے مابین مکمل ہم آہنگی کے ساتھ پیشہ ورانہ طریقہ سے سرانجام دی جائیں۔

 
Load Next Story