شریف خاندان کی چوہدری شوگر مل کھولنے کی استدعا پھر مسترد

حتمی فیصلے تک تینوں ملزبند رہیں گی، ہائیکورٹ


Numainda Express February 28, 2017
منتقلی کی اجازت نہیں لی گئی، محکمہ صنعت۔ فوٹو؛ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز کھولنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ جب تک زیرسماعت کیسزکافیصلہ نہیں ہوجاتا تینوں شوگر ملزبند رہیں گی۔

چیف جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شریف خاندان کی چوہدری شوگرملز، اتفاق شوگرملز اور حسیب وقاص شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، محکمہ صنعت پنجاب کی طرف سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے اپنا موقف دہرایا کہ تینوں شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی سے قبل اجازت نہیں لی گئی۔

دوسری جانب چوہدری شوگر ملز کے وکیل علی سبطین فضلی نے موقف اختیارکیا کہ چوہدری شوگرملزکاکیس اتفاق اورحسیب وقاص شوگرملزسے مختلف ہے، انھوں نے کہا کہ حسیب وقاص شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے گنے کا جوس ضائع ہو رہا ہے، عدالت نے سیشن جج مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں