حالیہ برسوں میں پاکستانی معیشت نے نمایاں ترقی کی فوربز

سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ پاکستانی معیشت کو مسابقتی منڈی میں مزید بلند سطح پر لے جاسکتا ہے، رپورٹ


APP February 28, 2017
سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ پاکستانی معیشت کو مسابقتی منڈی میں مزید بلند سطح پر لے جاسکتا ہے، رپورٹ۔ فوٹو: نیٹ

ممتاز عالمی جریدے فوربز نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے۔

میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ 12ماہ کے دوران 56فیصد پوائنٹس جبکہ2009 کے بعد تقریباً500 فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا یہ رجحان متعدد سازگار اقتصادی کامیابیوں کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ پاکستانی معیشت کو مسابقتی منڈی میں مزید بلند سطح پر لے جاسکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں