کراچی پولیس کا بلدیہ ٹاؤن میں ٹارگٹڈ آپریشن 23 ملزمان گرفتار

گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات اورلوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے، پولیس


ویب ڈیسک January 08, 2013
گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات اورلوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے، پولیس، فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 23 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں آج بھی 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔

پولیس نے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس کے دوران 23 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا جن کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور بھاری تعداد میں لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب شہر میں آج بھی 4افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا،اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ میں ایوب نامی شخص اور اس کے بھتیجے کوقتل کردیا گیا، پولیس نے قتل کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

سولجر بازار کے علاقے نمبر تین میں رکشہ ڈرائیور عمران عباس کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جب کہ گلشن معمار بسم اللہ ہوٹل کے قریب سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس کے مطابق تاحال لاش کی شناخت نہیں ہوسکی، گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |