بی جے پی کی غنڈہ گردی طالبہ کواجتماعی زیادتی قتل کی دھمکی
نئی دہلی میں متوفی کیپٹن کی بیٹی نے کہا تھا ’میرے والد کو پاکستان نے نہیں جنگ نے مارا‘
بھارت کے دارالحکومت میں حکمراںجماعت بی جے پی اور مودی سرکارکی بغل بچہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد(اے بی وی پی) کے غنڈے کشمیریوں اورپاکستان سے متعلق نرم رویہ اختیار کرنے پرکالج کی طالبہ کوقتل اور زیادتی کی دھمکیاں دینے لگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے رام جس کالج میں زیرتعلیم کارگل جنگ میں مارے جانے والے بھارتی فوج کے کیپٹن مندیپ سنگھ کی بیٹی گورومہرکورنے کچھ عرصے قبل یوٹیوب پروڈیوجاری کی جس میںاس نے پلے کارڈ پکڑا ہوا تھا جس پر لکھا تھا کہ 'میرے والدکوپاکستان نے نہیں جنگ نے مارا'۔
طالبہ کے کالج میں گزشتہ روز جواہر لعل یونیورسٹی کے طالب علم رہنماعمرخالد شیبا اور دیگر کو 'بھارتی ریاستوں میں شورش' کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کیلیے آنا تھا بس پھر کیا تھا مودی سرکارکے اشارے پراے بی وی پی کے متعدد غنڈے رام جس کالج میں گھس گئے، کئی اساتذہ اور طلباو طالبات کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، کرسیاں میزیں الٹا دیں، شیشے توڑ ڈالے۔
دوسری جانب اے بی وی پی کی غنڈہ گردی کے خلاف گورو مہرکورنے سوشل میڈیا پراپنی تصویر کے ساتھ مذمتی مہم چلائی جس پرہندوغنڈے مشتعل ہوگئے اوروہ اپنے 'شہید 'فوجی افسرکی بیٹی کو قتل اور اجتماعی زیادتی کانشانہ بنانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، پولیس نے گورومہرکور کی رپورٹ پر کارروائی شروع کردی۔