مرد اور خواتین ووٹرز میں فرق کا تناسب خطرناک حد تک بڑھ گیا

الیکشن کمیشن کی زیادہ فرق والے علاقوں میں نادرا موبائل ٹیمیں بھیجنے کی تجویز


Numainda Express February 28, 2017
نادرا نے الیکشن کمیشن کی تجویز کا کوئی جواب نہیں دیا۔ فوٹو: فائل

قومی ووٹرز فہرستوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق خطرناک حد تک بڑھ گیا اور الیکشن کمیشن نے نادرا کو زیادہ فرق والے علاقوں میں موبائل رجسٹریشن ٹیمیں بھیجنے کی تجویز دے دی۔

پاکستان کی کل آباد ی کا 51 فیصد خواتین اور 49 فیصد مردوں پر مشتمل ہے لیکن قومی ووٹرز لسٹیں الٹ نقشہ پیش کر رہی ہیں جن کے تحت ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد اہل خواتین ووٹ ڈالنے سے محروم ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں فرق ختم کرنے کیلیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، نادرا سے متعدد مرتبہ رابطہ کیا گیا انھیں ان علاقوں کی تفصیلات بھی بھجوائی گئیں جہاں خلا زیادہ ہے۔

الیکشن کمیشن نے نادرا کو سفارش کی ہے کہ ان علاقوں میں موبائل رجسٹریشن مہم شروع کی جائے تاہم نادرا نے الیکشن کمیشن کی تجویز کا کوئی جواب نہیں دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں