لانگ مارچانتظامیہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف کو سیل کرنا شروع کردیا

آئندہ 2 روز میں ڈپلومیٹک انکلیو جانیوالے راستوں اور ریڈ زون کو تین اطراف سے بند کردیا جائےگا۔


ویب ڈیسک January 08, 2013
اسلام آباد کی انتظامیہ نے لانگ مارچ کے انتظامات کے لئے وفاق سے 25 کروڑ روپے مانگے ہیں، فوٹو :فائل

انتظامیہ نے ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کے لئے انتظامات کرنا شروع کردئے ہیں اس سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف کو سیل کیا جارہا ہے۔

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے پیش نظر اسلام آباد کی انتظامیہ نے پارلیمنٹ ہاؤس اور اس سے ملحقہ علاقوں کو سیل کرناشروع کردیا ہے جبکہ آئندہ 2 روزمیں ڈپلومیٹک انکلیو جانیوالے راستوں اور ریڈ زون کو تین اطراف سے بند کردیا جائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں لانگ مارچ کے دوران سیکورٹی انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا تھا اور وفاق سے اس سلسلے میں 25 کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔

گزشتہ روز لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری سے ملاقات کی تھی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا تھا کہ اگر لانگ مارچ میں کسی بھی جانب سے کوئی رکاوٹ کھڑی کی گئی تو پھروہ مارچ کے پرامن ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

دوسری جانب تحریک منہاج القرآن نے لانگ مارچ کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری13جنوری کی صبح 9 بجےلاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے لانگ مارچ کے لئے روانہ ہوں گے۔اسی مقام پر ایم کیو ایم اور تاجر رہنما ان کے ساتھ شریک ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری قافلے کی شکل میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے اور مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے 14 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں