تحریک منہاج القرآن نے لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا

ڈاکٹر طاہر القادری ماڈل ٹاؤن سے صبح 9 بجے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کے لئے نکلیں گے۔

ڈاکٹر طاہر القادری قافلے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے، فوٹو: اے ایف پی/فائل

تحریک منہاج القرآن نے لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت مارچ کا آغاز 13 جنوری کو لاہور سے ہوگا۔


تحریک منہاج القرآن کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری ماڈل ٹاؤن سے صبح 9 بجے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کے لئے نکلیں گے جہاں ایم کیو ایم اورتاجر برادی بھی ان کےساتھ شامل ہوں گے، ڈاکٹر طاہر القادری قافلے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے، راستے میں مختلف مقامات پر مختصر قیام کرتے ہوئے وہ 14 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 23 دسمبر کو لاہور میں جلسہ عام کے دوران لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جس کی حمایت ایم کیوایم نے بھی کی تھی،مارچ میں ایم کیو ایم بھی بھر پور انداز میں شرکت کررہی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کی انتظامیہ نے 5 دن قبل ہی راستوں کو سیل کرنا شروع کردیاہے۔

Recommended Stories

Load Next Story