موبائل فون صارفین کی تعداد میں گزشتہ ماہ 6 لاکھ کا اضافہ

فورجی صارفین7لاکھ 96ہزار اور تھری جی 51 ہزارسبسکرائبر بڑھے، پی ٹی اے

فورجی صارفین7لاکھ 96ہزار اور تھری جی 51 ہزارسبسکرائبر بڑھے، پی ٹی اے۔ فوٹو: اے ایف پی

سیلولر سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد گزشتہ ماہ 13کروڑ 70لاکھ95ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2016 میں موبی لنک کے سبسکرائبرز کی تعداد 4کروڑ 12لاکھ 53ہزار جبکہ وارد کے سبسکرائبرز کی تعداد1کروڑ 2لاکھ 70ہزار تھی، وارد کے PMCLمیں ادغام کے بعدجنوری میں ''جاز'' کے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد 5کروڑ 15لاکھ 34ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس طرح سبسکرائبرز کی تعداد کے لحاظ سے دونوں آپریٹرز کے ادغام کے بعد جاز کے سبسکرائبرز کا مارکیٹ شیئر 37.60فیصد تک پہنچ گیا ہے، دسمبر 2016کے مقابلے میں جنوری 2017میں یوفون کے سبسکرائبرز کی تعداد 1کروڑ 85لاکھ 81ہزار سے کم ہوکر 1کروڑ 84لاکھ78ہزار کی سطح پر آگئی ہے۔

زونگ کے سبسکرائبرز کی تعداد دسمبر 2016میں 2کروڑ 69لاکھ 29ہزار تھی جو جنوری 2017 میں بڑھ کر 2کروڑ 74لاکھ96ہزار تک پہنچ گئی ہے، ٹیلی نار کے سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد دسمبر تک 3کروڑ 94 لاکھ 53ہزار تھی جو جنوری میں بڑھ کر 3کروڑ 95 لاکھ 86ہزار تک پہنچ گئی ہے۔


پی ٹی اے کے مطابق دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں فورجی صارفین کی تعداد میں7لاکھ 96ہزار جبکہ تھری جی صارفین کی تعداد میں صرف 51 ہزار نئے صارفین کا اضافہ ہوا، جنوری 2017 تک پاکستان میں تھری جی صارفین کی تعداد 3کروڑ 47لاکھ 13ہزار جبکہ فورجی صارفین کی تعداد 37لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب فورجی صارفین کی مجموعی تعداد دسمبر 2016میں 29لاکھ 11ہزار جبکہ تھری جی صارفین کی مجموعی تعداد 3کروڑ 46لاکھ 62ہزار ریکارڈ کی گئی تھی، جنوری 2017 کے اختتام پر زونگ کے تھری جی صارفین کی تعداد71لاکھ34ہزار سے بڑھ کر 74 لاکھ75ہزار تک پہنچ گئی ہے، زونگ کے فورجی صارفین کی تعداد 22لاکھ 74ہزار سے بڑھ کر 28لاکھ55ہزار تک پہنچ گئی ہے، پی ایم سی ایل(جاز) کے تھری جی صارفین کی تعداد 1 کروڑ 23لاکھ سے کم ہوکر 1کروڑ 18لاکھ 75ہزار کی سطح پر آگئی ہے، جاز کے فورجی صارفین کی تعداد 7لاکھ تک پہنچ گئی ہے، ٹیلی نار کے تھری جی صارفین کی تعداد 98 لاکھ 97ہزار سے بڑھ کر 1 کروڑ1لاکھ 14ہزار تک پہنچ گئی، ٹٰیلی نار کے فورجی صارفین کی تعداد 1لاکھ 52ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایم ٹی ایل یوفون کے تھری جی صارفین کی تعداد دسمبر میں 53لاکھ 5ہزار تھی جو جنوری میں 50لاکھ 95 ہزار رہی۔

 
Load Next Story